ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / پرنس ہیری نے ہتک عزت کے دعوے میں برطانوی اخبار کی معذرت قبول کر لی

پرنس ہیری نے ہتک عزت کے دعوے میں برطانوی اخبار کی معذرت قبول کر لی

Tue, 02 Feb 2021 19:25:56  SO Admin   S.O. News Service

لندن،2فروری (آئی این ایس انڈیا) برطانوی شہزادے پرنس ہیری نے پیر کے روز برطانوی ٹیبلوئیڈ میل کی جانب سے عدالت کے حکم پر مانگی جانے والی معافی اور ہرجانہ قبول کر لیا ہے۔ میل آن لائن میں ان کے اور برطانوی فوج کے مابین تعلقات پر مضامین شائع کیے گئے تھے۔

شہزادے ہیری نے اخبار کے آن لائن ورژن میں پچھلے برس اکتوبر میں شائع ہونے والے دو مضامین، جن میں دعوی کیا گیا تھا کہ انہوں نے سینئیر رائل پوزیشن چھوڑتے ہوئے رائل میرینز کی توہین کی تھی۔پرنس ہیری نے دس سال کا عرصہ برطانوی فوج کے ساتھ گزارا ہے اور ان کے وکلا کے مطابق وہ ان مضامین پر مایوس اور غمگین ہیں کیونکہ یہ مضامین ان کی سابقہ فوجیوں میں ساکھ پر اثر ڈال سکتے ہیں۔

پرنس ہیری کی وکیل جینی آفیہ کے مطابق پبلشر نے اس بات کا اقرار کیا ہے کہ یہ مضامین، جن میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ پرنس ہیری نے برطانوی فوج کا ساتھ چھوڑ دیا ہے، حقائق کے منافی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ مضامین بے بنیاد، جھوٹے اور ہتک آمیز تھے۔ ان میں نہ صرف ڈیوک کے ذاتی کردار پر حملہ کیا گیا بلکہ ان کی ملک کے لیے کی گئی فوجی خدمات پر بھی سوال اٹھایا گیا۔ان کے بقول پرنس ہیری اس بات پر فخر کرتے ہین ہیں کہ انہوں نے دس سال تک برطانوی فوج میں خدمات سرانجام دیں اور وہ اب بھی اپنے ساتھیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور یہ رابطہ جاری رکھیں گے۔

میل آن سنڈے نے اپنی معذرت دسمبر میں شائع کی تھی لیکن اس سے ہتک عزت کی عدالتی کارروائی پر اثر نہیں پڑا۔

پرنس ہیری نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہرجانے کی رقم انوکٹس گیم فاؤنڈیشن کی اپنی تنظیم پر خرچ کریں گے جو سابقہ فوجیوں کی فلاح و بہبود کے لیے قائم کی گئی ہے۔ ہرجانے کی رقم انہوں نے ظاہر نہیں کی۔


Share: